• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
ہفتہ, 23 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home صحت VOA News

‘جاگتی آنکھوں سے خواب تم دیکھا کرو’

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, صحت
1 min read
0 0
0
‘جاگتی آنکھوں سے خواب تم دیکھا کرو’
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
واشنگٹن ڈی سی — 

تحریر کے عنوان سے اگر یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ بات کچھ شاعری اور افسانے کی ہونے جا رہی ہے، یا ان انتہائی پریشان کن اور بے کیف دنوں میں زبردستی کوئی رومانی پہلو تلاش کیا جا رہا ہے، تو ایسا بالکل نہیں ہے۔

تلاش ہے خوشی کے اس احساس کی، جسے کرونا کی اس وبا نے اکثر دلوں سے دور کر دیا ہے۔ وہ ایک مسکراہٹ جو دل کی خوشی سے چہرے پر پھیل جاتی ہے۔ وہ اپنوں میں مل جل کر ہنسنے اور خوب باتیں کرنے کی محفلیں جہاں بات کم اور زور زور سے بولنے کے دوران ہنسی کی آواز زیادہ سنائی دیتی ہے۔۔۔تلاش ہے تو اسی ہنسی کی جو کرونا کے دئیے فیس ماسک کے پیچھے کہیں گم ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس کی وبا کے آغاز میں خوف اتنا نہیں تھا، کیونکہ اس کی شدت کا اندازہ لگانا مشکل تھا مگر اس کے دنیا بھر میں پھیلتے ہی ہر ملک نے اپنے لوگوں کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے لاک ڈاؤن، سوشل ڈسٹنسینگ اور ماسک پہننے کی ہدایات جاری کر دیں۔ چلتی گاڑی کا پہیہ رک گیا اور زندگی گھر کی چار دیواری تک محدود ہو کر رہ گئی۔۔۔

یہ انداز ابھی بدلا نہیں۔۔۔جن لوگوں نے اپنی چار دیواری سے باہر نکل کر کھلی فضا میں سانس لینا چاہا وہ ایک مرتبہ پھر واپس آنے پر مجبور ہو گئے ہیں، کیونکہ وبا نے ایک مرتبہ پھر اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر فرخ قریشی

یہ سب انسانی فطرت کے بر خلاف اور اکثر لوگوں کے لئے سخت جھنجلاہٹ کا باعث ہے۔ ایک ایسے مرض کا خوف جس کا علاج ابھی دریافت نہیں ہوا، انسان کی ذہنی حالت کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں ڈاکٹر اور طبی تحقیق کے ماہرین کووڈ نائنٹین سے نجات کا علاج اور طریقہ دریافت کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں وہیں نفسیات اور ذہنی امراض کے ماہرین بھی لوگوں کو خوف، پریشانی اور مایوسی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گویا وہ خوشی تلاش کر رہے ہیں جو شائد عام دنوں میں زندگی سے کبھی عنقا نہیں ہوتی.

ڈاکٹر فرخ قریشی مڈ ویسٹرن یونیورسٹی ایریزونا کے اسسٹنٹ پروفیسر اور امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں نیورولوجسٹ ہیں۔ انہوں نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی فطرت ہے کہ یکسانیت سے اکتا جاتا ہے۔ آجکل گھر میں رہتے ہوئے زیادہ وقت ٹی وی دیکھنا، ایک سی خبریں اور ایک سا ماحول اسے بوریت کا شکار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان تبدیلی چاہتا ہے اور اسی سے اسے خوشی ملتی ہے۔ جو لوگ پہاڑ پر رہتے ہیں وہ سمندر کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور جو سمندر کے قریب رہتے ہیں انہیں پہاڑ پسند آتے ہیں۔ کھانا وہی ہے مگر گھر کے بجائے ریستوران میں کھا کر خوش ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر اختر حامدی ایریزونا میں ہی سرٹیفائیڈ سائیکایئٹریسٹ اور کریکشنل ہیلتھ کئیر پرووائیڈر ہیں۔ وہ کہتے ہیں خوشی کا تعلق جگہ سے نہیں ہے۔ بلکہ سوچ سے ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اگر ڈیپریشن کا شکار ہیں تو وہ ایسے مقامات پر بھی ناخوش رہتے ہیں جہاں باقی دنیا جا کر خوش ہوتی ہے اور بہت سے ایسے ہیں جو اگر بند کمرے میں بھی ہوں تو اپنے لئے کچھ ایسا تلاش کر لیتے ہیں جو انہیں خوشی دے۔

ڈاکٹر اختر حامدی

ڈاکٹر اختر حامدی

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے جو پابندیاں لگی ہیں ان کی وجہ سے ایک ان دیکھی چیز کا خوف پیدا ہو گیا ہے۔ ایک ایسی چیز جو انسان کو پابند کر سکتی ہے۔ چنانچہ خود پر پابندیاں اتنی ہی لگائیے جتنی ان کی ضرورت ہے۔ اور کوشش کریں کہ سوشل میڈیا اور ایسے ہی ذرائع سے دور رہیں اور اپنا وقت ان کاموں میں صرف کریں جن میں آپ کو دلچسپی ہے خواہ وہ کسی عزیز سے فون پر بات کرنا ہو یا میڈیٹیشن کرنا۔

ڈاکٹر فرخ قریشی کہتے ہیں خوشی کا تعلق ذہن کے علاوہ جسمانی صحت سے بھی ہے اور جب ہم ورزش کرتے ہیں، چہل قدمی کرتے ہیں تو ہمیں اس سے خوشی محسوس ہوتی ہے، کیونکہ اس فزیکل ایکٹیویٹی کے دوران ہمارے دماغ میں ایک کیمیکل خارج ہوتا ہے جسے ڈوپامین کہتے ہیں اور یہ کیمیکل ہمیں خوشی دیتا ہے ۔

ڈوپامین کو نیورو ٹرانسمیٹر بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ جسم اسے تیار کرتا ہے اور اعصابی نظام اس کے ذریعے پیغامات اعصابی خلیوں کو بھیجتا ہے مگر یہ پیغام خوشی کا ہوتا ہے.

ڈاکٹر اختر حامدی کہتے ہیں کہ یہ کہنا درست نہیں کہ چونکہ کووڈ نائنٹین کا کوئی علاج نہیں اس لئے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ وہ کہتے ہیں علاج تو کینسر کا بھی کوئی نہیں۔ وجہ صرف یہ ہے کہ اس کے بارے میں بیان میڈیا اور دیگر ذرائع نے اتنا بڑھا چڑھا کر کیا ہے کہ لوگوں کی سوچ ہی بدل گئی ہے۔ اور وہ کہتے ہیں کہ انسان کی سوچ ہی اسے چاندنی میں ٹھنڈک یا چاند میں داغ دکھاتی ہے۔

وہ لوگ یقیناً خوش رہتے ہیں، جو رضاکارانہ خدمات انجام دیتے ہیں

ڈاکٹر فرخ قریشی کہتے ہیں نیورو بائیو لوجی نے ثابت کیا ہے کہ وہ لوگ یقیناً خوش رہتے ہیں، جو رضاکارانہ طور پر کوئی کام کرتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کرتے ہیں یا ان کے کام آتے ہیں، چنانچہ ہمیں اپنے ارد گرد دیکھنا چاہئے کہ کسی کو ہماری مدد کی ضرورت تو نہیں۔ انہوں نے کہا دوسروں کو خوشی دے کر جو خوشی ملتی ہے اس کا کو ئی متبادل نہیں۔

ہماری آج کی تحریر کاابتدائیہ تو ہمارے ساتھی اسد نذیر نے دیا تھا۔۔یاسمین جمیل کا کہنا تھا، جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے میں کوئی ہرج نہیں۔۔۔انجم گِل فوراً بولے بہت چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوشی موجود ہے۔ اپنے بچوں کے بچوں سے بات کریں، برسوں پرانے دوستوں کو سوشل میڈیا پر تلاش کریں۔۔۔اصفر امام بولے انہوں نے تو سوشل میڈیا کو دنیا بھر سے ملاقات کا ذریعہ بنا لیا ہے۔۔۔بہجت کا کہنا تھا چھوٹی چھوٹی خوشیاں دیکھو، ان کے لئے دریا پار نہیں جانا پڑتا۔۔۔قمر جعفری نے ہنستے ہوئے کہ، آئیے ذکر غیر کریں۔ شہناز عزیز سے بات کرنا چاہی تو ہر دم ہنس کے ملنے والی دانت کے درد میں مبتلا نظر آئیں۔۔۔اور درد کے بارے میں اسد حسن کہتے ہیں کوئی درد بھی ایسا نہیں جو لادوا ہو۔۔۔

درد کی دوا پائی ۔۔۔۔ دردِ لا دوا پایا

ہم سے پوچھیں تو ہم تو یہی کہیں گے۔۔۔

دولتِ درد کو دنیا سے چھپا کر رکھنا

آنکھ میں بوند نہ ہو دل میں سمندر رکھنا

آڈیو رپورٹ سننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے۔

Previous Post

نجی کالج کے استاد کی سیکنڈ ایئر میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

Next Post

بھارت میں فلموں کی ڈیجیٹل ریلیز کا نیا رجحان زور پکڑنے لگا

Related Posts

گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کے بات چیت کرنے پر پابندی کی سفارش –
Ary News

گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کے بات چیت کرنے پر پابندی کی سفارش –

3 گھنٹے ago
روس میں اپوزیشن رہنما کی رہائی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
Geo News

روس میں اپوزیشن رہنما کی رہائی کیلئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

5 گھنٹے ago
بلڈ پریشر کی عام دوائیں کھانے سے کون سی بیماری لاحق ہوسکتی ہے؟ –
Ary News

بلڈ پریشر کی عام دوائیں کھانے سے کون سی بیماری لاحق ہوسکتی ہے؟ –

5 گھنٹے ago
براڈ شیٹ معاملے پر وزراء کو منہ کی کھانی پڑی، ثالثی عدالت نے کلین چٹ دی، حسین نواز
Geo News

براڈ شیٹ معاملے پر وزراء کو منہ کی کھانی پڑی، ثالثی عدالت نے کلین چٹ دی، حسین نواز

7 گھنٹے ago
بھارتی گلوکارہ ریاستی وزیر پر ریپ کے الزام سے پیچھے ہٹ گئیں
Geo News

بھارتی گلوکارہ ریاستی وزیر پر ریپ کے الزام سے پیچھے ہٹ گئیں

9 گھنٹے ago
سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق
Abb Tak News

پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 14 گھروں کا چراغ گل کردیا

10 گھنٹے ago
Load More
Next Post
بھارت میں فلموں کی ڈیجیٹل ریلیز کا نیا رجحان زور پکڑنے لگا

بھارت میں فلموں کی ڈیجیٹل ریلیز کا نیا رجحان زور پکڑنے لگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 23rd 2021, ہفتہ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • اتوار 24
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 25
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 26
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 27
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 28
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 29
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information