جنت مرزا، وزیراعظم عمران خان پر بھی بازی لے گئیں – Life & Style

معروف پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے وزیراعظم عمران خان کو فالورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے، تاہم ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی ٹک ٹاک پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ 37 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ جنت مرزا ایک کروڑ 37 لاکھ فالورز کے ساتھ ساتھ 16 لوگوں کو فالو بھی کرتی ہیں۔

تاہم وزیراعظم عمران خان کسی اکاؤنٹ کو بھی فالو نہیں کرتے۔ انہوں نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا۔

قبل ازیں وہ اپنی پارٹی، خیراتی ہسپتال اور پارٹی رہنماؤں کو فالو کرتے تھے۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

سانس کی بدبو سے فوری نجات دلانے والی غذائیں کونسی ہیں؟ – Life & Style

کیا آپ یقین کریں گے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو سانس میں بو کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے