جنت مرزا کی پہلی فلم کا پوسٹر جاری – Life & Style

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا پاکستان کے نامور ہدایت کار سید نور کی پنجابی فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ سے فلم نگری میں قدم رکھ رہی ہیں۔

فلم “تیرے باجرے دی راکھی” میں ان کے ساتھ اداکارہ صائمہ، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، عرفان کھوسٹ، خوشبو اور بابر علی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا اور پوسٹر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ فلم ’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ رواں برس عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جنت مرزا نے کہا کہ سینئر ہدایتکار سید نورکی فلم ’ تیرے باجرے دی راکھی‘ ایک شاہکار فلم ثابت ہوگی اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ فلم ’چوڑیاں ‘ کی طرح نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی پوسٹر لانچنگ تقریب کے شرکا نے فلم کی کہانی کو بہت پسند کیا ہے۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

علی ظفر کی والدہ کے پاوں دباتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی اپنی والدہ کے پاؤں دباتے ویڈیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے