جہانگیر ترین نے تحریک انصاف سے انصاف کی اپیل کردی – Pakistan

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے تحریک انصاف سے انصاف کی اپیل کردی اور کہا کہ میں تودوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہیں؟ انتقامی کارروائی کیوں ہورہی ہے؟ ایک سال سے چپ بیٹھا ہوں،کیا میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے؟،میری وفاداری کا ثبوت کس کو چاہیئے۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر ایک دو نہیں 3 ایف آئی آر درج کروائی ہیں، ایک سال سے میرے خلاف شوگر کمیشن میں انکوائری چل رہی ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سب شوگر ملز میں صرف جہانگیر ترین نظر آیا ہے، میرے اور بیٹے کے اکاؤنٹ منجمند کر دیئے گئے ہیں، افسوس کا مقام ہے کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

رہنماء تحریک انصاف کا مزیدکہنا تھا کہ ایک سال سے میں چپ بیٹھا ہوں، میری وفاداری کا امتحان لیاجا رہا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ میری راہیں تحریک انصاف سے جدا نہیں ہوئیں، 10 سال پی ٹی آئی کیلئے خون پسینہ ایک کیا ہے، تحریک انصاف میں شامل تھا اور شامل رہوں گا۔

پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ظلم بڑھتا جا رہا ہے، جو بھی انتقامی کارروائی کر رہا ہے وقت آ گیا ہے اسے بے نقاب کیا جائے، عمران خان انتقامی کارروائی کرنے والوں کو بے نقاب کریں، میں تو دوست تھا دشمنی کی جانب کیوں دھکیل رہے ہیں۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

مہنگائی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، پشاور ہائیکورٹ

اس وقت جو قیمتیں ہیں وہ مڈل کلاس کی پہنچ سے بھی دور ہیں، عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے