جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین ایف آئی اے کے سامنے پیش

فائل فوٹو

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے کے طلب کرنے پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔

جیونیوز کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا تھا اور جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے  جب کہ دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی ترین وکلا ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے آفس پہنچے جہاں ایف آئی اے کی ٹیم ان سے تفتیش کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے زمبابوے کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

فوٹو:فائل پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے کی 15 رکنی ٹیم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے