حماد اظہر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات – Business

وفاقی وزیر خزانہ محمد حماد اظہرسے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے ملاقات کی ۔

وزیرخزانہ نے مالیاتی اور قرضوں کی منیجمنٹ اورٹیکس اصلاحات کیلئے بنک کے تعاون کو سراہا ۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین سے ملاقات میں وزیرخزانہ حماد اظہرنے سماجی و معاشی ترقی کے اصلاحاتی ایجنڈے کونافذ کرنے میں حکومت کی پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط ، پائیداراورجامع ترقی کے حصول کے لئے عالمی بینک کی مسلسل حمایت اہم ہے ۔ حکومت کی توجہ مالی اورمعاشی نظم و نسق ، معاشی شعبوں کو مستحکم کرنے ، ٹیکس محصولات میں اضافے اورتوانائی کے شعبے کوترتیب دینے پرمرکوزہے،

کنٹری ڈائریکٹرنے وزیرخزانہ کو اضافی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔ وزیرخزانہ نے غربت کے خاتمے اور “احساس پروگرام” کے لئے عالمی بینک کی فنانسنگ کوسراہا ۔

About Ary News

Avatar

Check Also

’پی ٹی آئی قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، عمران صاحب غصے کے بجائے انصاف کی ضرورت ہے‘

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ  عمران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے