
کراچی(قدرت روزنامہ)ایک ایک کر کے حکومتی اتحاد بکھرنے لگا ، اختر مینگل اور شاہ زین بگٹی کے بعد جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو بھی پی ٹی آئی سے ناراض ہو گئے ، ایک ٹویٹ میں جی ڈی رہنما نے کہا ہے کہ بے نظیر ، مشرف اور زرداری اتحادیوں کےساتھ جڑے رہتے تھے ، نواز شریف نے سندھ کو تو نظرانداز کیا مگر اچکزئی ، فضل الرحمان ، بزنجو کو ہمیشہ ساتھ رکھا ، عمران خان کا روئی دیگر جماعتوں اور اتحادیوں سے ہمیشہ فارمل اور ریزرو رہا ہے ، کوئی وعدہ نبھایا نہ کوئی اختیار دیا ، نتیجہاب سب کے سامنے آرہا ہے ، ارکان کی اکثریت الگ ہونا چاہتی ہے . دوسری جانب حکومتی رکن قومی اسمبلی راجا ریاض ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے اور کہاہے کہ ایک رات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 25 روپے بڑھا دی گئی .
ضرور پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی کورونا کے باعث انتقال کر گئے
ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم بھی حکومتی رکن ہیں،الیکشن جیت کر آئے ہیں، ہمیں ترقیاتی فنڈز نہیں مل رہے پتا نہیں
فنڈز کس کو دئیے جا رہے،راجا ریاض کے احتجاج پر حکومتی بنچز ہکا بکا رہ گئے،راجا ریاض کے احتجاج کے دوران حکومتی اراکین بے بسی سے انہیں دیکھتے رہے.پینل آف چیئر کے رکن راجہ ریاض کو چپ کرنے کی بجائے اپوزیشن رکن کو تقریریجاری رکھنے کا مشورہ دیا .دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا موجودہ وقت درست نہیں تھا.ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر گفتگو نہیں ہوئی تھی اگر کابینہ میں قیمتیں بڑھانے پر گفتگو کر لی جاتی تو اچھی بات ہوتی.انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا موجودہ وقت درست نہیں تھا، بجٹ اجلاس ابھی جاری ہے پاس نہیں ہوا اس لیے تھوڑا انتظار کر لیا جاتا. علی محمد خان نے کہا کہ قیمتیں اچانک کیوں بڑھائی گئیں اس بارے میں علم نہیں، عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں شاید اس لیے یہاں بھی بڑھائی گئیں.
..
ضرور پڑھیں:
ایم کیو ایم پاکستان کے اہم ترین رہنما کے حوالے سے افسوسناک خبر آ گئی