حکومت معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے سرمایہ کار اداروں کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے چھوٹے اور بڑے سرمایہ کار اداروں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبے اور راولپنڈی کی تعمیرنو اور نالہ لئی ایکسپریس منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوے وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت علاقائی ترقیاتی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کی استعدادکار کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کیلئے زراعت، مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جن شعبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی ان میں معلومات اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ، بنیادی ڈھانچہ، انسانی وسائل کی ترقی، باہمی معاونت کا نظام، سستی توانائی، روابط، شہری انتظام، دیہی اور شہری منڈیوں کے درمیان بہتر رابطے، دیہی ترقی اور انظام اور ماحول شامل ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے اور اس کے نواح میں اراضی کے بہترین ممکنہ استعمال کے حوالے سے بھ بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ راولپنڈی شہر کے مسائل کے حل اور اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع پیدا کر کے تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

عوام تبدیلی کے لئے گھروں سے نکل رہی ہے، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ ترقیاتی کاموں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے