‘حکومت کوحزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں’ – Pakistan

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اتحاد نے کھوکھلے دعوؤں کے سواء کچھ نہیں کیا ہے.

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے تمام اعلانات اور دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ماضی میں ناکام رہی اور مستقبل میں بھی ان کے مقدر میں ناکامی ہی ہے۔

ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اور کوششیں کر رہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان

About Aaj News

Avatar

Check Also

دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے