خاتون کو کرونا ویکسین لگانے والی فون پر مصروف نرس سے بڑی غلطی ہو گئی –

اتر پردیش: بھارت میں ایک نرس نے خاتون کو کرونا ویکسین لگاتے ہوئے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا، فون پر مصروف نرس نے ایک کی جگہ 2 ڈوز لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے علاقے اکبرپور میں ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر میں معاون نرسنگ مڈ وائف سے بڑی غلطی ہو گئی جب وہ ایک طرف فون پر بات کرنے میں مصروف تھی اور دوسری طرف ایک خاتون کو کرونا وائرس کی ویکسین لگا رہی تھی۔

خاتون کے ساتھ آئے ہوئے افراد کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ کرونا کی 2 ڈوز لگا دی گئی ہیں تو انھوں نے طبی مرکز میں ہنگامہ مچا دیا، جس پر ضلعی مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل آفیسر کو بھی اطلاع مل گئی۔

خاتون کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ کملیش کماری یکم اپریل کو مرہولی پی ایچ سی میں پہلی ویکسین ڈوز کے لیے گئیں لیکن نرس ارچنا نے انھیں 2 ڈوز لگا دیے۔

انھوں نے بتایا کہ جب نرس سے خاتون نے دو انجیکشنز کے بارے میں بات کرنی چاہی تو ارچنا نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق انھیں ڈانٹ کر چپ کرا دیا، جب کہ نرس کو معافی مانگنی چاہیے تھی۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ویکسین کے دو انجیکشنز لگنے کے باعث بازو پر تھوڑی سے سوجن ہو گئی ہے، تاہم کوئی خطرناک علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

ضلعی مجسٹریٹ جیتندر پرتاپ نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے اس غفلت کے مظاہرے پر سخت نوٹس لے لیا ہے، اور سی ایم او سے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ طلب کی ہے۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

بیٹی کو موٹا ہونے سے کیوں روکا؟ باپ کو قید کی سزا

لندن : برطانوی عدالت نے بیٹی سے موٹا نہ ہونے کا حلف نامہ سائن کرانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے