دنانیر کی گلوکاری کے سوشل میڈیا پر چرچے، ویڈیو وائرل

پاوری گرل دنانیر کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہو گئے۔

پاوری گرل کے نام سے شہرت پانے والی دنانیر مبین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

دنانیر مبین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا اگر تم ساتھ ہو گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دنانیر اپنی سُریلی آواز میں اور بڑے ہی شاندار انداز میں گانا اگر تم ساتھ ہو گنگنا رہی ہیں۔

اس سے قبل دنانیر مبین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں وہ مشہور بالی ووڈ گانا ’کھوگئے ہم کہاں‘ گنگنا رہیں تھیں۔

دنانیر نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے یہ گانا گنگنانے کا سوچ رہی تھی اور آخرکار میں نے گنگنا لیا۔‘

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے۔

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سینکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکی غیر ملکی کوششیں ہورہی ہیں، وزیر داخلہ –

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کوغیر مستحکم کرنےکی غیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے