• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
پیر, 25 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی Ary News

دنیا بھر میں کرونا سے ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ –

Ary News by Ary News
7 مہینے ago
in Ary News, بین الاقوامی
1 min read
0 0
0
دنیا بھر میں کرونا سے ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ –
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 5 لاکھ 34 ہزار 164 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 1 کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے، جب کہ اس دوران ساڑھے 4 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہوئے، وائرس سے اب تک 64 لاکھ 58 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 254 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 132,318 ہو گئی ہے، جب کہ 29 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 45 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32,215 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 21 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 64,365 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 15 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,111 ہلاکتیں ہوئیں۔

برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 44,198 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,854 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 41 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 91 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 71 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 21 اموات ہوئیں۔

میکسیکو نے بھی اموات میں بڑی تیزی کے ساتھ فرانس اور اسپین کو پیچھے چھوڑا، جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30,366 ہو گئی ہے، جب کہ کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، میکسیکو میں 1 لاکھ 52 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,893 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,385 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

انڈیا میں 19,303 مریض، ایران میں 11,571 مریض، پیرو میں 10,412، روس میں 10,161، بیلجیئم میں 9,771، جرمنی میں وائرس سے 9,081 مریض، کینیڈا میں 8,674 مریض، چلی میں 6,192، نیدرلینڈز میں 6,113 افراد، سوئیڈن میں 5,420، ترکی میں 5,206، چین میں 4,634 (گزشتہ 68 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 4,769، پاکستان میں 4,712، کولمبیا میں 3,942، مصر میں 3,280، انڈونیشیا میں 3,171، جنوبی افریقا میں 3,026، عراق 2,368، بنگلا دیش میں 2,052، سوئٹزرلینڈ میں 1,965، سعودی عرب میں 1,858، آئرلینڈ میں 1,741، رومانیا میں 1,750، پرتگال میں 1,605، پولینڈ میں 1,517، ارجنٹینا 1,481، فلپائن میں 1,297، جب کہ یوکرین میں 1,249 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو، چلی، ایران، کولمبیا اور عراق میں 100 سے زائد اموات، امریکا میں 200 سے زائد اموات، انڈیا اور میکسیکو میں 600 سے زائد، جب کہ برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

0

Tweet
20

Comments

comments

Previous Post

سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس گرفتار –

Next Post

صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاہ محمود قریشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار –

Related Posts

طیارہ گرکرتباہ۔۔4کھلاڑیوں سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی
Qudrat News

طیارہ گرکرتباہ۔۔4کھلاڑیوں سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

22 منٹ ago
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد نو کروڑ ستانوے لاکھ سے تجاوز کرگئی
Abb Takk News

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد نو کروڑ ستانوے لاکھ سے تجاوز کرگئی

30 منٹ ago
برازیل میں طیارہ کے حادثہ، کھلاڑیوں سمیت متعدد افراد ہلاک
Such News

برازیل میں طیارہ کے حادثہ، کھلاڑیوں سمیت متعدد افراد ہلاک

1 گھنٹہ ago
‘وسیم اکرم وزیراعظم کے بہت قریب ہیں، وہ پی سی بی میں ہوں تو بااثر اور مضبوط ہو سکتے ہیں’
Geo News

‘وسیم اکرم وزیراعظم کے بہت قریب ہیں، وہ پی سی بی میں ہوں تو بااثر اور مضبوط ہو سکتے ہیں’

1 گھنٹہ ago
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے – Ummat News
Ummat News

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں سفارتخانہ کھول لیا – Ummat News

2 گھنٹے ago
متعدد ویب سائٹس کیوں بند کی گئیں؟ وجہ سامنے آگئی
Ary News

متعدد ویب سائٹس کیوں بند کی گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

3 گھنٹے ago
Load More
Next Post
صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاہ محمود قریشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار –

صدر مملکت اور وزیراعظم کا شاہ محمود قریشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار -

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 25th 2021, پیر
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • منگل 26
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 27
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 28
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 29
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 30
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 31
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information