
ویب ڈیسک: (یکم جولائی 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ پندرہ ہزار سے زائد ہوگئی اور ایک کروڑ چھ لاکھ چھتیس ہزار سے زیادہ بیمار ہیں جبکہ اٹھاون لاکھ اڑتیس ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک دن میں چوہتر افراد دم توڑ گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد ہوگئی۔برازیل میں نواسی افراد کے مرنے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد انسٹھ ہزار سات سو سے زائد ہوگئی۔
روس میں چوبیس گھنٹے میں دو سو سولہ افراد دم توڑ گئے۔ بھارت میں ایک سو گیارہ افراد ہلاک ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ساڑھے سترہ ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ پانچ لاکھ ترانوے ہزار سے زائد بیمار ہیں۔برطانیہ میں ایک سو چھہتر افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سینتالیس ہزار نو سو سے زائد ہوگئی جبکہ تین لاکھ تینتالیس ہزار بیمار ہیں۔
ایران میں ایک سو اکتالیس افراد جان سے گئے۔ اس طرح سعودی عرب اننچاس، بنگلادیش اکتالیس، انڈونیشیا میں اٹھاون اور افغانستان میں وائرس کے باعث اٹھائیس افراد جان سے گئے۔