
ویب ڈیسک:(03 جولائی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کا سب سے بڑا ریکارڈ سامنے آیا ہے،جہاں پہلی مرتبہ کورونا کے ایک روز میں دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو لاکھ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یہ تعداد ایک کروڑ نو لاکھ نوے سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا پانچ لاکھ چوبیس ہزار سے زائد جانیں نگل گیا ہے،اس کےعلاوہ اکسٹھ لاکھ اننچاس ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکامیں کورونا کے ایک ہی روزمیں ریکارڈ ستاون ہزارسے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد اٹھائیس لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ امریکا میں اموات ایک لاکھ اکتیس ہزار چار سو پچاسی تک جاپہنچی ۔
اس کےعلاوہ برازیل میں پندرہ لاکھ سے زائد متاثر ہیں، اموات اکسٹھ ہزار نو سو نوے ہوگئیں،بھارت میں چھ لاکھ ستائیس ہزار ایک سو اڑسٹھ افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار دو سو پچیس افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔