دنیا کی بدلتی ہوئی ترجیحات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا کی بدلتی ہوئی ترجیحات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں 19ویں ڈی ایٹ وزارتی کونسل کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان ڈی ایٹ فورم کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ڈی ایٹ فورم کے تمام فیصلوں کی توثیق جبکہ گزشتہ چار ماہ کے دوران، چار اجلاسوں کی میزبانی کی ہے، جو پاکستان کی ڈی ایٹ فورم کیساتھ گہری وابستگی کا مظہر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستانی نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا کر کے خودمختار بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں دنیا کی بدلتی ہوئی ترجیحات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال روابط کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ڈی ایٹ اس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

حکومت اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے، فردوس عاشق

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے