• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
ہفتہ, 16 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home کھیل VOA News

دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان

VOA Urdu by VOA Urdu
6 مہینے ago
in VOA News, کھیل
1 min read
0 0
0
دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
ویب ڈیسک — 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے بلے باز حیدر علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز اگست اور ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایک ایسے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس سے انگلینڈ میں طویل اور محدود دونوں طرز کی کرکٹ میں بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے ٹیمیں دورے کے لیے ریزرور کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کر رہی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی گائیڈ لائنز کے مطابق دورانِ میچ کسی کھلاڑی کے کرونا کا شکار ہونے کی صورت میں ریزرو کھلاڑیوں میں سے متبادل ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

فاسٹ بالر حسن علی، محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل دورۂ انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حسن علی کمر کی انجری اور محمد عامر دوسرے بیٹے کی ولادت کی مصروفیت کے باعث دستیاب نہیں ہیں جب کہ حارث سہیل نے کرونا وائرس کی وبا کے پیشِ نظر دورۂ انگلینڈ سے معذرت کر لی تھی۔

پاکستان کے 29 رکنی اسکواڈ میں اوپننگ بلے باز عابد علی، فخر زمان، شان مسعود اور امام الحق جب کہ مڈل آرڈر میں اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، فواد عالم، حیدر علی، افتخار احمد، محمد حفیظ، شعیب ملک شامل ہیں۔

اسکواڈ میں دو وکٹ کیپرز محمد رضوان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ اسی طرح آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، حارث رؤف، عمران خان، عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں۔

فاسٹ بالنگ کے شعبے میں محمد عباس، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان، عثمان شنواری، وہاب ریاض جب کہ اسپن بالرز میں یاسر شاہ، عماد وسیم، کاشف بھٹی اور شاداب خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

حیدر علی کی اسکواڈ میں شمولیت

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق حیدر علی نے سیزن 20-2019 میں شاندار کارکردگی کی بدولت سیزن 21-2020 کے سینٹرل کانٹریکٹ کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ حاصل کی تھی۔

انہوں نے جون میں جنوبی افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں 317 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بہترین بیٹسمین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

حیدر علی بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے پانچویں بہترین بیٹسمین تھے۔ انہوں نے ایونٹ میں 218 رنز بنائے تھے۔ وہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان کے تیسرے بہترین بیٹسمین بھی رہے ہیں۔

اسپنر کاشف بھٹی بھی اپنے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔ وہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ کا حصہ تھے مگر فائنل الیون میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

اُدھر فاسٹ بالر سہیل خان کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنا نواں اور آخری ٹیسٹ میچ 2016 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آسٹریلیا میں کھیلا تھا۔

سلیکٹرز نے بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ کو ٹور کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔

ان چاروں ریزرو کھلاڑیوں کو انگلینڈ روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر رکھا گیا ہے۔

دورۂ انگلینڈ کے لیے منتخب کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے کھلاڑیوں کی میدان سے دوری ایک چیلنج ہے تاہم پرامید ہیں کہ انگلینڈ میں ایک ماہ کے دوران بھرپور ٹریننگ کے باعث مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

مصباح الحق نے واضح کیا ہے کہ اسکواڈ کے انتخاب کے دوران سلیکٹرز کی ترجیح طویل طرز کی کرکٹ رہی کیونکہ پاکستان کو آئندہ دو ماہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے۔

Previous Post

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے خود کشی کرلی، بالی وڈ سوگوار

Next Post

ماسک نہ پہننے پر تنازع، پولیس نے تین افراد کو گولی مار دی

Related Posts

مصباح الحق کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں : وسیم خان
Qudrat News

مصباح الحق کو ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں : وسیم خان

42 منٹ ago
پی سی بی میں کرپشن کے الزامات ، ایف آئی اے نے جاوید بدر کے کیس کی تفصیلات مانگ لیں
Qudrat News

پی سی بی میں کرپشن کے الزامات ، ایف آئی اے نے جاوید بدر کے کیس کی تفصیلات مانگ لیں

3 گھنٹے ago
بابراعظم کو بڑا ریلیف مل گیا
Ary News

بابراعظم کو بڑا ریلیف مل گیا

4 گھنٹے ago
شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ چیف سلیکٹر نے وجہ بتا دی
Qudrat News

شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ چیف سلیکٹر نے وجہ بتا دی

5 گھنٹے ago
پی آئی اے نے طیارے کا کرایہ بھی نہیں بھرا، اُسی طیارے کو ملائیشیا بھیج دیا
Geo News

پی آئی اے نے طیارے کا کرایہ بھی نہیں بھرا، اُسی طیارے کو ملائیشیا بھیج دیا

6 گھنٹے ago
سراج سے شائقین کی پھر بدسلوکی، نازیبا جملے کستے رہے
Ary News

سراج سے شائقین کی پھر بدسلوکی، نازیبا جملے کستے رہے

6 گھنٹے ago
Load More
Next Post
ماسک نہ پہننے پر تنازع، پولیس نے تین افراد کو گولی مار دی

ماسک نہ پہننے پر تنازع، پولیس نے تین افراد کو گولی مار دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 16th 2021, ہفتہ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • اتوار 17
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information