دوریاں بڑھ گئیں، جے یو آئی کا بدین کی نشست پر پی پی سے بھرپور مقابلے کا فیصلہ

 کراچی: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں دوریاں بڑھنے لگیں، جمیعت علمائے اسلام ( ف) نے سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور پی ایس 70 بدین کی نشست پر مولانا گل حسن کو امیدوار نامزد کردیا۔

ہے زرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں اختلافات بڑھنے کے بعد جے یوآئی نے پیپلزپارٹی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا  ہے واضح رہے کہ ماضی قریب میں جے یوآئی نے گھوٹکی،ملیر اور سانگھڑ کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی اعلانیہ حمایت کی تھی زرائع کا کہنا ہے کہ اختلافات بڑھنے کے بعد جے یوآئی نے سندھ میں پیپلزپارٹی کے لئے انتخابی میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی کے زرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ایس 70بدین کی نشست پر بلامقابلہ انتخاب کے لئے کوشاں تھی تاہم انکی یہ کوششیں بارآور نہیں ہوسکیں واضح رہے کہ پی ایس 70بدین کی نشست پیپلزپارٹی کے رکن بشیر ہالیپوتہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی بشیر ہالیپوتہ کینسر کے موزی مرض میں مبتلا تھے پی ایس 70بدین کی نشست پر 11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

About Express News

Avatar

Check Also

نیرون کوٹ: نامکمل تاریخ، ادھوری کہانی…

سندھ، جسے ہزار ہا سال قدیم تہذیبی، ثقافتی ورثے سے مالا مال اور علم و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے