
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائنز میں 400 میں سے 150 پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کا انکشاف ہونے کے بعد حکومت نے متعدد پائلٹس کو سفٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے فہرست تیار کیں جس کے بعد جعلی پائلٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر کے انہیں فوری نوکری سے نکال دیا . پی آئی اے میں جعلی پائلٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بین الاقوامی میڈیا نے شیدید تنقید کی .
اب باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑے برادر اسلامی ملک ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹوں کو جہاز اڑانے سے روک دیا. ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پاکستانی پائلٹوں کو جہاز اُڑانے سے روک دیا ہے. ذرائع نے بتایا ہے کہ ملائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام ہوائی بازی کے اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی عارٖضی طور پر لگائی گئی ہے. پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں، پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تصدیق کے بعد ہی ان پائلٹوں کو جہاز اُڑانے کی اجازت دی جائے گی. پاکستان سول ایوی ایشن سے 3 جولائی تک پائلٹوں کی مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں. اس سے قبل متحدہ امارات اور یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی . برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پابندی کے حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 3 جولائی سے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں. یورپی یونین نے پی آئی سے کو 3 جولائی تک پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہیں. 3 جولائی تک کی عارضی اجازت یورپ اور لندن کی خصوصی پروازوں کے لیے ہے.
..