رئیل می کے 2 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کردیئے گئے

رئیل می نے سی سیریز کے 2 نئے کم قیمت اسمارٹ فونز پاکستان میں پیش کردیئے گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے رئیل می سی 21 اور سی 25 کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے اور دونوں میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی 25 اس کمپنی کی سی سیریز کا پہلا فون ہوگا۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ میڈیا ٹیک ہیلیو جی 35 گیمنگ پراسیسر ہے اور بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا ہے۔

ڈسپلے ایچ ڈی پلس سپورٹ فاہم کرتا ہے جبکہ اسکرین ٹو باڈی ریشو 89.5 فیصد ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری بھی موجود ہے۔

فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

یہ فون پاکستان میں 24 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

رئیل می سی 21 زیادہ بہتر فون ہے جس کی قیمت بھی مناسب ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی 70 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، فون میں 4 جی بی ریم دی گئی ہے اور اسٹوریج کمپنی نے بتائی نہیں لیکن اس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے، فون کے اندر 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے،

بیٹری کے لیے ایک سپرپاور سیونگ موڈ دیا گیا ہے جو 5 فیصد بیٹری پر بھی لگاتار 2 گھنٹے 18 منٹ تک کالز اور 56 گھنٹے اسٹینڈبائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

یہ فون پاکستان میں 29 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس میں استعفوں کے آپشن پر شبلی فراز کا رد عمل

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس میں استعفوں کے آپشن پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے