رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر  کے اوقات کار جاری

ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ہفتے میں 5 اور 6 روز کھلنے والے دفاتر کے الگ الگ اوقات کار جاری کیے گئے ہیں۔

ہفتہ اور اتوار دو روز تعطیل کرنیوالے دفاتر صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔ ہفتے میں صرف ایک روز اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاتر صبح 10 سے سہہ پہر 3 بجے تک کُھلیں گے۔

جمعہ کے روز تمام دفاتر صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کُھلیں رہیں گے۔

About Express News

Avatar

Check Also

معیشت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت جاری

وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی پائیدار ترقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے