روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کو دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں ہونے والی نئی قانون سازی کے تحت 22 برسوں سے ملک پر حکمرانی کرنے والے صدر ولادیمیر پیوتن مزید دو بار صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق نئی قانون سازی کے تحت روسی صدر پیوتن کے 2036 تک صدر کے عہدے پر براجمان رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
ولادیمیر پیوتن کی موجودہ دور صدارت کی مدت 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔