روس کے وزیرخارجہ کل دوروزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے

 اسلام آباد: روس کے وزیر خارجہ کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے. دو طرفہ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون اور اعتماد کی فضامیں اضافہ ہوا ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

 

About Express News

Avatar

Check Also

مراد علی شاہ کی گورنر سندھ سے ملاقات، کورونا کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے