روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایئرپورٹ پر روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کل وزارت خارجہ تشریف لائیں گے۔

وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف روسی وفد کی قیادت کریں گے اور ان مذاکرات میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

توقع ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

وزیراعظم کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔ تفصیلات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے