• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
اتوار, 24 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی VOA News

سازشی نظریات اور سوشل میڈیا کے کردار پر تشویش

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, بین الاقوامی
1 min read
0 0
0
سازشی نظریات اور سوشل میڈیا کے کردار پر تشویش
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن ڈی سی — 

کرونا وائرس کی عالمی وبا نے جب سے تباہی مچانی شروع کی ہے، اس کے بعد سے بہت سے سازشی نظریات نے بھی جنم لیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بحث ہوتی رہی ہے اور یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ خبروں کے معاملے میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر انحصار نے کووڈ نانٹین کے بارے میں بعض سازشی نظریات کو بہت ہوا دی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ جب لوگ خبروں کے لیے بیشتر فیس بک اور یوٹیوب جیسے ذرائع پر انحصار کرنے لگ جاتے ہیں تو اس بات کا غالب امکان ہوتا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے متعلق سازشی نظریات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ نئی تحقیق کے مطابق اس بات کا بھی سخت اندیشہ ہوتا ہے کہ لوگ لاک ڈاون کے فوائد و ضوابط سے انحراف کرنے لگے ہیں۔

لندن سے وائس آف امریکہ کے نامہ نگار انڈری ریجویل اپنے رپورٹ میں یاد دلایا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ ہفتوں میں یہ دیکھنے میں آیا کہ فائیو جی کے موبائل ٹیلی کام ٹاور نذر آتش کردئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت سی ایسی کارروائیوں کے پیچھے یہ غلط تصور ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کا تعلق کرونا وائرس کی عالمی وبا سے ہے۔

کنگز کالج لندن کی تحقیق کے مطابق، سازشی نظریات اور خبروں کے لئے سوشل میڈیا پر انحصار کا آپس میں گہرا تعلق ہے، جن میں فیس بک اور یوٹیوب کے علاوہ ٹوئٹر اور واٹس اپ شامل ہیں، جبکہ اس سلسلے میں نشریاتی اداروں یا پرنٹ میڈیا سے کم رجوع کیا جارہا ہے۔

ماہرین نے اس جانب توجہ دلائی ہے کہ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ کرونا وائرس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے اور ان کے مطابق یہ سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ ان میں سے چھپن فیصد افراد نے بتایا کہ خبروں کے حصول کے لئے فیس بک ان کا اہم ذریعہ ہے۔

اسی حوالے سے ایک برطانوی قانون ساز دامیان کالنس اس جانب توجہ دلاتے ہیں کہ اس قسم کی سوچ سے صحت کے معاملات پیچیدگی کا شکار ہوجائیں گے اور ان پہلووں پر توجہ ضروری ہے۔ انھوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے آنے والے دنوں میں ویکسین کے پروگرام پر سوشل میڈیا خاصا اثر انداز ہوسکتا ہے۔

قدامت پسند برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ویکسین کی دریافت کی صورت میں ضرورت اس بات کی ہوگی کہ لوگوں میں اس پر اعتماد پیدا کیا جائے اور وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹیکے لگوائیں۔ لیکن اگر اس کے بارے میں سازشی نظریات پھیلا دئے گئے تو پھر عوامی صحت کے نقطہ نظر سے یہ سنگین بات ہوگی۔

اپنے طور پر فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ہزاروں کی تعداد میں ایسی ویڈیوز اور پوسٹنگ ہٹادی ہے جس کا تعلق کووڈ نانٹین کے بارے میں غلط معلومات سے تھا اور جن سے نقصان کا بہت زیادہ خطرہ تھا۔ تاہم، سوشل میڈیا کے ان بڑے اداروں کو اب متعدد محاذوں پر چیلنجوں کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، ایک سو پچاس سے زیادہ کمپنیوں نے جن میں اسٹاربکز اور کوکا کولا جیسے کاروباری ادارے شامل ہیں فیس بک پر اشتہارات روک دئے ہیں۔ انھوں نے غلط معلومات کی مبینہ تشہر اور نفرت پر مبنی مواد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا کمپنیوں کا اپنے دفاع میں کہنا ہے کہ غلط معلومات کی تشہیر سے نمٹنے کے لئے انھوں نے ایک مضبوط نظام قائم کررکھا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ ایسےشواہد کے پش نظر کہ سماجی رابطوں کے پلیٹ فام سے کرونا وائرس کے بارے میں جھوٹی معلومات کی ترویج ہورہی ہے، سوشل میڈیا پر دباو میں یقیناً اضافہ ہوگا کہ وہ اپنے اداروں کو قوائد و ضوابط کا پابند کریں۔

Previous Post

ویسٹ انڈین کرکٹرز دورۂ انگلینڈ میں ‘بلیک لائیوز میٹر’ کے لوگو والی شرٹس پہنیں گے

Next Post

امریکہ کا پاکستان کو 100 وینٹی لیٹر کا تحفہ

Related Posts

جنگی جہاز کیلئے تعاون پاکستان سے دفاعی تعلقات میں ایک اور سنگ میل ہے: ترک صدر
Such News

جنگی جہاز کیلئے تعاون پاکستان سے دفاعی تعلقات میں ایک اور سنگ میل ہے: ترک صدر

33 منٹ ago
دنیا بھر میں کرونا کیس 10 کروڑ کے قریب، متاثرہ ممالک میں امریکہ سرِ فہرست
VOA News

دنیا بھر میں کرونا کیس 10 کروڑ کے قریب، متاثرہ ممالک میں امریکہ سرِ فہرست

42 منٹ ago
جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سے قبل قومی اسکواڈ کی بھرپور تیاریاں جاری
Geo News

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سے قبل قومی اسکواڈ کی بھرپور تیاریاں جاری

49 منٹ ago
بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر چھوٹے بھائی کی جان لے لی
Ary News

بھائی نے دوست کے ساتھ مل کر چھوٹے بھائی کی جان لے لی

1 گھنٹہ ago
لاک ڈائون میں چھپ کر شادی کرنے کی تقریب پر برطانوی پولیس کا چھاپہ
Qudrat News

لاک ڈائون میں چھپ کر شادی کرنے کی تقریب پر برطانوی پولیس کا چھاپہ

2 گھنٹے ago
بلاول نے تحریک عدم اعتماد کی تجویز دیکر عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا، شاہ محمود
Geo News

بلاول نے تحریک عدم اعتماد کی تجویز دیکر عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیا، شاہ محمود

3 گھنٹے ago
Load More
Next Post
امریکہ کا پاکستان کو 100 وینٹی لیٹر کا تحفہ

امریکہ کا پاکستان کو 100 وینٹی لیٹر کا تحفہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 24th 2021, اتوار
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • پیر 25
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 26
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 27
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 28
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 29
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 30
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information