سانگھڑ؛ شکاری دادا نے پوتے کا شکار کر لیا

مہر علی ملاح کی بندوق سے اچانک فائر، گولی12سالہ محکم علی کے پیٹ میں لگی، ملزم اسلحے سمیت گرفتار۔ فوٹو:فائل

سانگھڑ: مچھلی کا شکار کرتے ہوئے دادا کے ہاتھوں گولی لگنے سے اس کا نوجوان پوتا جاں بحق جب کہ دادا کو گرفتار کرلیا گیا۔

منگلی تھانے کی حدود میں مہر علی ملاح نامی شکاری جھیل پر مچھلی کا شکارکر رہا تھا کہ اس کی بندوق سے اچانک فائر ہوگیا جس کے نتیجے میں اس کا 12سالہ پوتا محکم علی ملاح پیٹ میں گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر منگلی پولیس پہنچ گئی اور لاش کو سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا۔

ایس ایچ او منگلی یاسر علی مغل کے مطابق ملزم مہر علی ملاح کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ بعدازاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

About Express News

Avatar

Check Also

سیاست کا وقت اور وقت کی سیاست

(پچھلے برس کورونا کی پہلی لہر کے دوران لکھی گئی تحریر) کوئی سیاست داں جب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے