سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو گردن سے دبوچ لیا

اداکارہ ان دنوں اپنی ویب سیریز آریا سیزن 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کا دماغ درست کردیا۔

سشمیتا سین کے پرانے انٹرویو کی ایک ویڈیو بھارتی میڈیا میں وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے بدتمیزی کرنے پر ایک نوجوان لڑکے کا دماغ درست کردیا تھا۔

سشمیتا سین نے کہا کہ ایک مرتبہ ایوارڈ فنکشن میں ایک 15 سالہ لڑکے نے مجھ سے بدتمیزی کی، اس کو لگا کہ شاید رش کی وجہ سے مجھے نہیں پتا چلے گا لیکن میں نے اس کا ہاتھ پکڑلیا اور گردن سے دبوچ کر اپنے ساتھ لے گئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس لڑکے سے کہا کہ اگر میں نے شور مچادیا تو اس کی زندگی یہیں ختم ہوجائے گی، پہلے اس نے منع کیا تاہم جب میں نے سختی سے کہا تو اس نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہیں کرے گا۔

سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ وہ صرف 15 سال کا لڑکا تھا اسی وجہ سے میں نے صرف تنبیہ کرکے جانے دیا جب کہ کسی نے اس کو نہیں بتایا کہ کسی سے بدتمیزی کرنا تفریح نہیں بلکہ جرم ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کئی دنوں سے بالی ووڈ انڈسٹری سے غائب ہیں تاہم حال ہی میں ششمیتا سین ویب سیریز آریا میں نظر آئی تھیں جب کہ اب وہ آریا سیزن 2کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

About Express News

Avatar

Check Also

وزیر داخلہ شیخ رشید کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت – Ummat News

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے اور ہلاکتوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے