سعودی سفیر کی پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ کراچی میں 2011 میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت سے متعلق ملزمان کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی سفارت کار کی پاکستان میں ہلاکت دہشت گردی کی بدترین کارروائی تھی، واقعے کا بظاہر مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو خراب کرنا تھا۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان قانون سے بچ نہیں سکیں گے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا بھی رشتہ ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان سے شہر بھر میں ہالز کھولنے کا اعلان کردیا

شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان سے شہر بھر میں ہالز کھولنے کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے