سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 792 نئے کیس سامنے آگئے ہیں۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار 169 ہو گئی ہے۔
سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کر گئے ہیں یوں مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 711 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 467 مریض صحتیاب ہیں جبکہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 80 ہزار 772 ہوگئی ہے۔
ایکٹیو کورونا کیسزکی تعداد 6 ہزار 686 ہو گئی ہے اور 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔