
ہالی ووڈ: (1 جولائی 2020) سفید شارک مچھلی پر ہونے والی تحقیق نے کڑی آزمائش میں ڈال دیا پوری ٹیم کو۔ کہانی ہے ہالی وڈ کی تھرلر ایکشن مووی ڈیپ بلیو سی تھری کی۔ جس کا پہلا ٹریلر آتے ہی دھوم مچا گیا ہے۔
سمندر میں وسط میں پہنچ کر یہ ٹیم دشواریوں کا شکار ہے۔ بپھر گئی ہے سفید شارک جو ان کے ارادوں کو بنا رہی ہے ناکام۔ کیا شارک پر پڑنے والے موسیماتی تبدیلی کے اثرات کو یہ ٹیم جان پائے گی ۔ اس کا علم ہوگا اٹھائیس جولائی کو جب یہ تخلیق سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔