سندھ حکومت نے 2 سالہ ڈگری پروگرام غیر مستند قرار دے دیا

فوٹو: فائل

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے 2 سالہ ڈگری پروگرام کو غیر مستند قرار دے دیا۔

حکومت سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کے 18 مارچ 2021 کے ایک فیصلے پر عمل کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق 2 سالہ ڈگری پروگرام غیر مستند ہوگا اور صوبے بھر کے انٹرمیڈیٹ پاس طلبا وطالبات کو 2سالہ گریجویشن اور ڈگری ہولڈر طلبہ کو دو سالہ ماسٹرز پروگرام میں داخلوں سے روک دیا گیاہے۔

 اب انٹر پاس طلبہ گریجویشن کے لیے الحاق شدہ کالجوں میں 4 سالہ بی ایس پروگرام میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ 

حکومت سندھ کے مطابق دو سالہ گریجویشن ختم ہونے کے بعد اب وہ کالجوں میں یا تو چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلہ لیں یا پھر دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں داخل ہوں جس کے لیے سیمسٹر سسٹم ہونا ضروری ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 200 افراد ہلاک

فضائی حملوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، روسی وزارت دفاع دمشق: روسی طیاروں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے