سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 878 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 878 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 731 ڈالر فی اونس ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

بھارت میں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کنگنا نے سزا تجویز کردی

کنگنا رناوت اب اداکاری کی بجائے متنازع بیانات کے باعث زیادہ تر شہ سرخیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے