سونے کی قیمت میں کمی واقع

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار    400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد 90 ہزار 364 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کمی کے بعد 90 ہزار 364 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 1731 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

’پی ٹی آئی قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، عمران صاحب غصے کے بجائے انصاف کی ضرورت ہے‘

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ  عمران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے