سپریم کورٹ کے احکامات پر ایکشن، نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کا نوٹس جاری

فوٹو: فائل

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات پر  فوری ایکشن لیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔

کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایس بی سی اے کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایس بی سی اے بلڈروں کا ایجنٹ ہے۔

دوران سماعت سپریم کورٹ نے کراچی کی سندھی مسلم سوسائٹی میں سڑک پر بنے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دیا اور چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ روڈ کی جگہ پر بلڈنگ بنا رہے ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس بی سی اے نے شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے مالک اور مکینوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نوٹس سندھ بلڈنگ کنٹرول ایسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمارت کو بغیر کمپلیشن پلان حاصل کر کے آباد کیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نسلہ ٹاور کو 7 دن کے اندر خالی کرنے کا بھی کہا ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

سی ٹی ڈی نے کوئٹہ دھماکے کو خودکش حملہ قرار دے دیا

فوٹو: اے ایف پی کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ہوٹل کی پارکنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے