سچا خواب، دیوار کے پیچھے ’لاشوں بھرا‘ خفیہ دروازہ تھا۔۔ ناقابل یقین واقعہ –

انسان اکثر اوقات خواب دیکھتا ہے جن میں کچھ ڈراؤنے بھی ہوتے ہیں جو بعض اوقات سچے ثابت ہوتے ہیں۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے خواب میں دیوار کے پیچھے خفیہ درواز دیکھا، جسے دیکھ کر وہ بہت زیادہ سہم گئیں تھیں کیونکہ یہ ’لاشوں‘ سے بھرا ہوا تھا۔

خاتون کی بیٹی میرانڈا نے بتایا کہ ’والدہ نے خواب دیکھا کہ بیوٹی پارلر میں موجود دیوار کے پیچھے ایک خفیہ دروازہ ہے، جو لاشیں بکھری پڑی ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کو اس خواب نے دیوار توڑنے پر مجبور کیا، جب ہم نے دیوار کو گرایا تو اندر واقعی خفیہ دروازہ تھا۔ میرانڈا نے اس سارے عمل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کی۔

@hippieloumomMY MOM FOUND A SECRET DOOR #fyp #foryou #foryoupage #tiktok #secretdoor #secret♬ original sound – Miranda

اس ویڈیو میں ایک جنونی خاتون کو دیوار توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹک ٹاک صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر سوگوار بھی ہوئے۔

ٹک ٹاک پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 16 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ جس میں خاتون کو دیوار توڑتے اور اس کے پیچھے خفیہ دروازہ دریافت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون نے اُسی لمحے اپنی بیٹی کو بتایا کہ انہوں نے خواب میں بالکل یہی منظر دیکھا تھا، جسے وہ حقیقت میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہیں۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

ڈی جی ایف آئی اے نے صدرکی خدمت کرنی ہے توجا کرکریں، چیف جسٹس کی سرزنش

کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی  اسلام آباد: چیف جسٹس گلزاراحمد نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے