سینیٹ نےکورونا ویکسین سے متعلق قرارداد اکثریت رائے سے منظور کرلی – Pakistan

اسلام آباد:سینیٹ نے کورونا ویکسین سے متعلق حکومتی اقدامات کیخلاف قرارداد اکثریت رائے سے منظورکرلی، قرارداد جے یوآئی ف نے پیش کی، قرارداد کے حق میں43 اورمخالفت میں31ووٹ آئے۔

ایوان بالامیں کورونا وباء اورویکسین کی قیمتوں سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی،قرارداد جے یوآئی (ف )کے سینیٹرکامران مرتضی نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیاکہ اکثرممالک میں کورونا ویکسی نیشن فری لگائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں ویکسین منگوانےکیلئے پرائیوٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا، پاکستان میں ویکسین کی قیمت 8ہزار400روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 1500روپے ہے ،ویکسین کی زیادہ قیمت آرٹیکل38کی خلاف ورزی ہےحکومت فیصلے پرنظرثانی کرے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نےقراردادکی تحریرپراعتراض کیا۔

قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے قرارداد کو دوبارہ تحریرکرنے کی ہدایت کی جسے کامران مرتضی مسترد کردیا ۔

بعدازاں ایوان نے اکثریت رائےسےکوورنا وباء سےمتعلق قرادرمنظورکرلی۔

پیپلز پارٹی کی رہنماءشیری رحمان نے الزام عائد کیاکہ چین سے آنےوالی ویکسین پنجاب میں غائب ہوگئی۔

ثانیہ نشترنےوضاحت دی کہ کورونا کی قیمیت ڈرگ پالیسی کےمطابق مقررکی گئی کورونا کوسیاست سےبالاتررکھیں احساس پروگرام میں سب سےزیادہ رقم سندھ میں تقسیم ہوئی۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

6 درخواستیں – ایکسپریس اردو

www.facebook.com/javed.chaudhry اتاترک جدید ترکی کے بانی ہیں‘ ان کا شمار دنیا کے دس بڑے لیڈروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے