
کراچی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز سے وائرل بھارتی افواج کی معصوم کشمیریوں پر جاری جارحیت کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی . سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹائون علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ایک بچہ اپنے نانا کے گولیوں سے چھلنی جسم اور فوجیوں کے مابین پھنس گیا .
ضرور پڑھیں:
” آپ نے مجھے بہت خوش کردیا کیونکہ۔۔۔”پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کردی
سابق کپتان نے3 سالہ بچے کی تصویر شیئر کی
جسے سکیورٹی اہلکار، سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی زد میں آنے والے نانا کی لاش سے دور محفوظ مقام پر جانے کا اشارہ کررہا ہے. شاہد آفریدی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی. واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا.
..
ضرور پڑھیں:
”بال کدھر گئے؟“اداکارہ صدف کنول نے ایسی تصویر شیئر کردی کی مداح حیران رہ گئے