شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گرد ہلاک

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد  اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز  نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بویا کا رہنے والا اشرف عرف طوفانی کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم دہشتگرد تھا، اشرف اللہ ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد آئی ای ڈیز حملوں میں بھی ملوث تھا۔

About Geo News

Geo News

Check Also

اچھی خبر، سونے کی قیمتیں گر گئیں

ریاض: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے