شوگر اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین کو 9 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین کو پانچ سوالات کی تفصیلات اپنے ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو2 اور علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کےلئے طلب کیاہے۔