
فیصل آباد ( 92 نیوز) حمزہ
شوگر ، چنار شوگر ، تاندلیانوالا اور اشرف شوگر ملز خان پور سمیت ملک بھر میں کئی شوگر ملز نے چینی
کی ستر روپے کلو فروخت شروع کردی ، شہر شہر سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں آج تیسرے روز بھی عوام اپنی مطلوبہ مقدار کے
مطابق ستر روپے کلو چینی خرید رہی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور انتظامیہ کے احکامات پر شوگرملز ایسوسی
ایشن کا مکمل عملدرآمد جاری ہے ، فیصل آباد ریجن میں ہنزہ شوگر ملز، مدینہ شوگر ملز،
چنار شوگر ملز ، کنجوانی شوگر ملز، سفینہ شوگر ملز اور رمضان شوگرملز سمیت دیگر ملوں
کی جانب سے سیل پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔ ملز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی کی قلت یا
قیمتوں میں فرق کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ملی اور حکومتی مقرر کردہ نرخوں کی مکمل
پاسداری کی جارہی ہے۔
ملک کی دیگر شوگر ملز کی جانب سے بھی عوام کو ستر روپے کلو چینی
فروخت کی جارہی ہے، رحیم یار خان میں حمزہ شوگر ملز، جے ڈی ڈبلیو شوگرملز، آر وائے
کے شوگر ملز، کوٹ ادو میں فاطمہ شوگر ملز اور شیخو شوگر ملز نے بھی اسٹالز لگا رکھے
ہیں۔
جھنگ میں شکر گنج شوگر ملز اور بہاولپور میں اشرف شوگرملز کی جانب
سے بھی چینی کی ستر روپے کلو فروخت جاری ہے ، شوگرملوں کے اسٹالز اور چینی سترروپے
کلو دینے کے اقدام کو عوام نے بھی خوب سراہا۔
عوام کی سہولت اور سستے داموں چینی کی فراہمی کیلئے شوگرملز ایسوسی
ایشن نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر اقدامت کئے اور ملز انتظامیہ نے اس سلسلے کو جاری
رکھنے کا عزم دہرایا ہے ۔