
کراچی:(29 جون 2020)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال، شارع فیصل، بہادرآباد، نارتھ کراچی ،ایئرپورٹ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس کے باعث موسم حسین ہوگیا۔
شارع فیصل پر ہونے والی بوندا باندی کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار پھلسن کے باعث گرے اور زخمی ہوئے۔