
شیخوپورہ ٹرین حادثہ، ہلاک سکھ برادری کے 19 افراد کی میتیں پشاور سے خیرآباد اٹک روانہ
شیخوپورہ (92 نیوز) شیخوپورہ ٹرین حادثے میں ہلاک سکھ برادری کے 19 افراد کی میتیں پشاور سے خیرآباد اٹک روانہ کردی گئیں۔
خیرآباد اٹک میں ہلاک سکھ برادری کے افراد کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، شمشان گھاٹ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
حادثہ فاروق آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا، حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے، ہلاک افراد میں 11 مرد، 10 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔