صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے، یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار یاسر حسین نے  مشہور اداکارہ صبا قمر کے بلاگر اور انفلوئینسر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے  عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’جتنی مضبوط صبا قمر خود ہیں وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہیں۔‘

اداکار نے صبا قمر کو یہ بڑا فیصلہ لینے پر باہمت رہنے کا مشورہ دیا۔

یاسر نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔‘

About Bol News

Avatar

Check Also

مریم نواز این اے 249 میں انتخابی مہم کیلیےکراچی کا دورہ کریں گی

فوٹو: فائل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 24 اپریل کو تین روزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے