صبا قمر کا اپنی میوزک ویڈیو ’’چنگاری‘‘ ریلیز کرنے کا اعلان

’’چنگاریاں‘‘ گانا 5 اپریل کو صبا قمر کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگا (فوٹو: فائل)

 لاہور: عظیم خان کے ساتھ محبت کے ڈراپ سین کے بعد پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی میوزک ویڈیو کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا پر 25 سکینڈ پر محیط ‘چنگاریاں’ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ ہنسنے اور مسکرانے کے بعد روتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ محبت ایک خاص قسم کی بہادری چاہتی ہے جس میں ہم بار بار چوٹ کھا کر بھی سنبھل جائیں، ‘چنگاریاں’ جو میرے دل سے بہت قریب ہے اور یہ ایک ایسی کہانی پر مبنی گیت ہے جو آپ سب سے متعلق ہے، یہ گیت 5 اپریل کو میری سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوگا۔

اداکارہ نے اس گانے سے متعلق گلوکار مصطفیٰ زاہد کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میرے آن اسکرین پسندیدہ ہیرو عماد عرفانی کا بھی شکریہ کہ وہ اس کا حصہ بنے۔

یہ پڑھیں: صبا قمر کا شادی کے فیصلے پر نیا موڑ

واضح رہے کہ گزشتہ برس گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا ایک ساتھ پہلا ویڈیو گانا ‘قبول ہے’ بھی ریلیز ہوا تھا جوکہ ایک اسکینڈل کی صورت اختیار کر گیا تھا۔ بلال اور صبا قمر پر الزام تھا کہ انہوں نے گانے کی عکس بندی کے دوران لاہور کی تاریخی مسجد کا تقدس پامال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پھٹ پڑا

بلال سعید اور صبا قمر کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا جس پر بلال سعید نے سامنے آکر معافی بھی مانگی تھی۔

About Express News

Avatar

Check Also

مسجد الحرام، خواتین سکیورٹی اہلکار صحن مطاف میں بھی تعینات

فوٹوبشکریہ ٹوئٹر مسجد الحرام میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں کو  صحن مطاف میں بھی تعینات کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے