صوبے میں کورونا کی صورتحال خراب ہونےکا خدشہ ہے، سعید غنی

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہےکہ صحیح اقدام نہ کیے گئے تو خدشہ ہے سندھ میں بھی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ  کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کی شرح بڑھ کر 5فیصد ہو چکی ہے، تاہم پھر بھی صوبے میں پنجاب اورخیبرپختونخوا والے حالات نہیں ہیں، کچھ پیشگی اقدامات کیے ہیں اور وفاق سے بھی مدد کا کہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب اور کے پی سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے، ورنہ صوبے میں کورونا کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ سب کے علم میں ہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سندھ آتے اورجاتے ہیں، سندھ کے بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کرنا مشکل کام ہوگا اور اگر لوگ آتے جاتے رہیں گے تو وائرس لوگوں کو نقصان پہنچائے گا،  وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی درخواست کی لیکن ابھی تک وفاق نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سعید غنی نے کہاکہ صحیح اقدام نہ کیے گئے تو خدشہ ہے سندھ میں بھی صورتحال خراب ہوسکتی ہے، وفاق سے مطالبہ ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوامیں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے۔

وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے ماہرین کی رائے لیتے ہیں، اسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی،  کل ہم نے صوبے کے اسکولوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ، نوٹیفکیشن کے ذریعے آٹھویں کلاس تک تدریس کا عمل معطل کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسکول ایسوسی ایشنز کے کچھ رہنماؤں نے کل کے نوٹیفکیشن پر اختلاف کیا، ہم نے وہ فیصلہ کیا جو اسٹیئرنگ کمیٹی میں تجاویز پیش کی گئیں تھیں۔

About Bol News

Avatar

Check Also

بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی خودکشی، 4 ملزمان 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے خاتون کے بلیک میلنگ سےتنگ آکرخودکشی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے