ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چار اراکین قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ایک رکن کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق مراد سعید، شہریار آفریدی، آفتاب جہانگیر، قادر پٹیل اور لیاقت آسکانی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی سے اراکین اسمبلی کے دورہ شیڈول کے اعلان پر وضاحت طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امجد آفریدی تین دن میں الیکشن کمیشن کو جواب داخل کریں، اراکین اسمبلی کسی بھی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ میرے کراچی جانے سے پہلے ہی نوٹس لیے جارہے ہیں، کیا پہلے بھی کبھی ایسا ہوا ہے، کس سیاسی جماعت کو خوف ہے جو میرے کراچی جانے پر بھی اعتراض اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئینی اداروں کا احترام اور قواعد کی پاسداری کرتے ہیں، امید ہے یہ پابندی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے لیے ہوگی۔

یاد رہے کہ حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن 29 اپریل کو ہوگا۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ،مزید 98 اموات، 5,857 نئے کیسز رپورٹ – Pakistan

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 98افراد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے