علی گیلانی ویڈیو اسکینڈل، پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے علی حیدر گیلانی کی ووٹ کینسل کرنے کی ویڈیو میں نظر آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروا دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے جوابات کی نقول پی ٹی آئی کو بھجوا دی۔

یوسف رضا گیلانی نے نااہلی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے اور جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات غیر سنجیدہ ہیں۔

درخواست میں یوسف رضا گیلانی نے فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری کو عادی درخواست گزار قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخوست گزار میڈیا میں مشہوری کیلئے کمیشن کے خلاف بھی بیانات دیتے ہیں، جن ویڈیوز کی بنیاد پر کیس کیا گیا وہ غیر تصدیق شدہ ہیں، الیکشن کمیشن شواہد ریکارڈ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی براہ راست الزام نہیں ہے ۔

تحریری جواب میں مزید کہنا تھا کہ جعلی ویڈیو کو نشر کرنا انتخابی عمل میں مداخلت کے مترادف ہے، پی ٹی آئی سے الزامات کے ٹھوس شواہد طلب کیے جائیں، وکیل کو تاحال ویڈیوز فراہم ہی نہیں کی گئیں۔ 

الیکشن کمیشن نے ویڈیو میں نظر آنے والے ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

About Geo News

Geo News

Check Also

عاصم اظہر کی شفقت محمود سے ’بچوں پر ترس کھانے‘ کی درخواست

اگر طالبعلم کووڈ کو گھر پر لے آئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے