عمران خان کے دور حکومت میں پورے ملک میں بدامنی کا راج ہے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں پورے ملک میں بدامنی کا بدترین راج ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوابی انٹرچینج پر جج آفتاب آفریدی کی اہلیہ اور دو بچوں سمیت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کا خاندان سمیت قتل حکومتی کردار پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اگر مذمت کرنے کے بجائے خیبرپختونخواہ کی پولیس کو بہتر کریں تو ایسے واقعات نہ ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان کے خیبرپختونخواہ پولیس کا نظام بہتر بنانے کے دعووں کی قلعی کھل چکی ہے جبکہ اگر جج خاندان سمیت قتل ہوں گے تو عوام وقت کے حکمران کا گریبان پکڑیں گے۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہوگئے۔

آفتاب آفریدی کی شہادت پر سوات بار کونسل نے کل احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ آفتاب آفریدی کو دو ماہ قبل سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج تعینات کیا گیا تھا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

’کسی بین الاقوامی طاقت نے ٹی ایل پی کیخلاف ایکشن کامطالبہ نہیں کیا، فیصلہ اندرونی ہے‘

پاکستان کی ریاست ہرگزکمزورریاست نہیں، ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں کیا جاسکتا، وفاقی وزیر اطلاعات— …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے