• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
بدھ, 20 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی VOA News

غریب اور جنگ زدہ ملکوں میں عالمی وبا سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں: ماہرین

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, بین الاقوامی
1 min read
0 0
0
غریب اور جنگ زدہ ملکوں میں عالمی وبا سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں: ماہرین
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن ڈی سی — 

ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے لاتعداد ملک کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ کئی ممالک خانہ جنگی کا شکار ہیں۔ صحت کی بنیادی سہولتوں کے فقدان کے ساتھ یہ ملک کرونا وائرس کے ساتھ دیگر مسائل میں بھی الجھے ہوئےہیں۔

کئی ماہ سے ماہرین انتباہ کر رہے ہیں کہ غریب اور ترقی پذیر ملکوں میں صحت کا کمزور نظام کرونا وائرس کی وبا کا زور برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اگر پسماندہ اور جنگ زدہ ملکوں میں یہ وبا اور زیادہ پھیلی تو متاثرہ ملکوں میں علاج معالجے کی سہولتیں کم پڑ جائیں گی۔ ایسے حالات اب دستک دے رہے ہیں اور یہ ممالک اس حقیقت کا ادراک کر رہے ہیں کہ وہ کس طرح اس وبا کا مقابلہ کریں گے۔

جنوبی یمن میں ہیلتھ ورکرز اپنا کام اس لیے چھوڑ رہے ہیں کہ انہیں حفاظتی کٹس مہیا نہیں کی جا رہی ہیں۔ بہت سے اسپتال ناکافی میڈیکل سٹاف کی وجہ سے مریضوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔

سوڈان کے جنگ زدہ دارفور علاقے کے کیمپوں میں کرونا وائرس سے ملتی جلتی ایک اور پراسرار وبا پھیل رہی ہے۔

پاکستان اور بھارت میں کیسیز کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ ارب آبادی والے ان دونوں ملکوں میں اس قدر غربت ہے کہ یہاں کے حکام کہہ رہے ہیں کہ مکمل ملک گیر لاک ڈاون ممکن نہیں ہے۔

لاطینی امریکہ پر نظر ڈالیں تو برازیل میں کرونا کیسیز کا سیلاب امنڈ آیا ہے۔ امریکہ کے بعد کرونا متاثرین کی تعداد برازیل میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح پیرو، چلی، ایکوڈور اور پاناما میں کیسیز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جنوبی افریقہ جیسے ترقی پذیر ملک میں مریض اسپتال کے کمروں باہر راہداریوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کسی بھی افریقی ملک سے زیادہ ہے، جب کہ یہاں صحت کا نظام دیگر افریقی ملکوں سے بہتر شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری طرف افریقہ کے وہ ملک ہیں، جو پہلے ہی خانہ جنگی، لڑائیوں اور دیگر مسائل کا شکار ہیں۔ ان حالات میں کرونا وائرس سے لڑنا ان کے بس کی بات نہیں۔

صحت کے عالمی ماہرین کہہ رہے کہ کرونا کو قابو میں کرنے کے لیے لاک ڈاون اور ٹیسٹنگ ضروری ہیں۔ لیکن یہ غریب ملک ان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ "ڈاکٹرز وتھ آوٹ بارڈرز” کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم جن غریب ملکوں میں کام کر رہی ہے، وہاں سب سے بڑا مسئلہ ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی ہے۔ مصر کو چھوڑ کر بقیہ تمام افریقی ملکوں میں ٹیسٹنگ کا نظام ناکافی ہے۔

لاک ڈاون بھی ان ملکوں میں ناممکن ہے۔ یورپ اور شمالی امریکہ کے مقابلے میں یہاں کا متوسط طبقہ بھی اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

بھارت میں جب لاک ڈاون کیا گیا تو بڑے بڑے شہروں سے لاکھوں مزدوروں اور کارکنوں کی اندرون ملک ترک مکانی ایک سنگین انسانی بحران میں بدل گئی۔ یہ کروڑوں لوگ جب اپنے آبائی علاقوں کے لیے روانہ ہوئے تو حکومت انہیں مناسب ٹرانسپورٹ مہیا نہیں کر سکی۔ بہت سے لوگوں نے سینکڑوں میل کا پیدل سفر کیا اور درجنوں افراد راستے میں ہلاک ہو گئے۔

لاطینی امریکہ کے ملکوں میں غربت کی وجہ سے ضروری احتیاطوں پر عمل کرنا کسی طور ممکن نہیں رہا۔ لاکھوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر کام کر کے اپنے گنجان آباد گھروں کو واپس آتے ہیں۔ ظاہر ہے ان حالات میں کوئی بھی حکومت بنیادی احتیاطی تدابیر کو لاگو نہیں کر سکتی۔

یمن میں پانچ سال سے خانہ جنگی ہو رہی ہے، اور وہاں انسانی بحران بدترین شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہوثی باغی شمال میں اس وبا سے متعلق تمام اطلاعات کو دبا رہے ہیں، جب کہ جنوب میں صحت کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔

تیز شہر کے ڈاکٹر عبدالرحمان العزراقی کہتے ہیں کہ یمن میں کرونا وائرس کے مریض گھروں میں رہتے ہوئے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

پوری دنیا میں کرونا وائرس کے شکار ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالم گیر کرونا وبا نے پوری طرح ان غریب ملکوں کو اپنی لپیٹ میں نہیں لیا ہے، مگر آنے والا وقت کوئی امید افزا تصویر نہیں پیش کر رہا ہے۔

Previous Post

میچ فکسنگ کے بیشتر واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں: آئی سی سی

Next Post

کم عمری میں پھانسی کی سزا پانے والا قیدی 21 سال بعد رہا

Related Posts

وائٹ ہاوس سے رخصتی سے قبل میلانیا ٹرمپ کا محبت بھرا الوداعی سلام
Qudrat News

وائٹ ہاوس سے رخصتی سے قبل میلانیا ٹرمپ کا محبت بھرا الوداعی سلام

5 منٹ ago
جوبائیڈن آج امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
Abb Takk News

جوبائیڈن آج امریکا کے 46 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

13 منٹ ago
کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر
Such News

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر

48 منٹ ago
آن لائن فراڈ کرنے والے پرائمری پاس تین فراڈیے گرفتار
Geo News

آن لائن فراڈ کرنے والے پرائمری پاس تین فراڈیے گرفتار

1 گھنٹہ ago
چین 2020 میں معاشی نمو حاصل کرنے والا واحد ملک بن گیا
Qudrat News

چین 2020 میں معاشی نمو حاصل کرنے والا واحد ملک بن گیا

2 گھنٹے ago
جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری، دو اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا
Ary News

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری، دو اہلکاروں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا

5 گھنٹے ago
Load More
Next Post
کم عمری میں پھانسی کی سزا پانے والا قیدی 21 سال بعد رہا

کم عمری میں پھانسی کی سزا پانے والا قیدی 21 سال بعد رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 20th 2021, بدھ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 23
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 24
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 25
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 26
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information