• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
ہفتہ, 16 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین VOA News

غیرت کے نام پر سندھ میں ایک اور خاتون کا قتل

VOA Urdu by VOA Urdu
6 مہینے ago
in VOA News, تازہ ترین
1 min read
0 0
0
غیرت کے نام پر سندھ میں ایک اور خاتون کا قتل
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی — 

گذشتہ ہفتے سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل مانجھند میں رشتے کے تنازعے پر 25 سالہ شادی شدہ خاتون کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ ایک ملزم اب بھی مفرور ہے۔ خاتون وزیراں چاچڑ کی نعش 28 جون کو انڈس ہائی وے کے قریب ملی تھی۔

واقعے کی درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وزیراں بی بی کے والد گل محمد کے مطابق اس کی بیٹی کی شادی 5 سال قبل علی بخش چاچڑ نامی شخص سے ہوئی تھی جب کہ اس کے عوض دونوں خاندانوں نے یہ بھی طے کیا تھا کہ علی بخش کی بہن کی شادی گل محمد کے بیٹے جاوید کے ساتھ ہو گی۔ وٹہ سٹہ کہلانے والی یہ روایت پاکستان کے دیہی علاقوں میں عام ہے جس کے تحت دونوں خاندان ایک دوسرے کے خاندانوں میں شادیاں کرتے ہیں۔

مدعی کے مطابق علی بخش کا خاندان وعدے کے مطابق رشتہ کرنے سے گریز کر رہا تھا جس کے بعد دونوں خاندانوں میں تلخی بڑھ گئی تھی اور وزیراں اس تلخی کے باعث اپنے والد کے گھر آ گئی تھی۔ تاہم جرگے کے فیصلے کے بعد اسے اپنے شوہر کے گھر بھیج دیا گیا۔

مقتولہ کے والد اور کیس کے مدعی گل محمد کا موقف ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے سسرال والوں نے تشدد اور پھر ہتھوڑا مار کر قتل کیا اور پھر اس قتل کو ایک روڈ ایکسیڈنٹ قرار دینے کی غرض سے اسے سڑک کنارے مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کو موصول ہونے والی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ہلاکت کی وجہ بھاری چیز سے سر پر گہری چوٹ بتائی گئی ہے۔ جب کہ دوسری جانب وزیراں کے سسرال والوں کا موقف ہے کہ اس نے والد کی جانب سے رشتے کے حصول کے لئے بارہا دباؤ ڈالنے پر سڑک پر گاڑی سے ٹکرا کر خودکشی کی۔ تاہم علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات مکمل ہونے اور حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اس بارے میں کوئی بات وثوق سے کہی جا سکے گی۔

خطے کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کے واقعات اس کے چاروں ہی صوبوں میں رپورٹ ہوتے آئے ہیں۔ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں، قوانین کو موثر بنانے اور سزاوں کو سخت کئے جانے کے باوجود بھی اس میں کوئی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

صرف صوبہ سندھ میں 2019 میں 108 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ جب کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران یہ تعداد 510 خواتین کی ہے جنہیں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ دوسری جانب انہی واقعات میں 159 مرد بھی قتل ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ان واقعات پر بنائے گئے مقدمات میں محض 2 فیصد کیسز میں ہی ملزمان کو سزائیں مل پائیں ہیں۔

انسانی حقوق کمشن پاکستان کی شریک چیئرپرسن عظمی’ نورانی کا کہنا ہے کہ قوانین کو بہتر بنانے کے باوجود ان میں موجود بعض سقم کا فائدہ ملزمان باآسانی اٹھا لیتے ہیں، جب کہ اس بارے میں ہونے والی پولیس تفتیش میں خامیوں کا براہ راست فائدہ بھی ملزمان کو ہوتا ہے اور اکثر سرکاری وکیل کیس عدالت میں ثابت کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس میں سب سے بڑی خامی ایسے کیسز میں جرم ثابت ہونے پر سزا کا اطلاق ضروری قرار نہیں دیا گیا بلکہ محض جرمانے کی صورت میں بھی عدالت ملزم کو انتہائی کم سزا سنا سکتی ہے۔

اسی طرح عام طور پر دیکھا گیا یے کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ جرگہ دیتا ہے، لیکن قانون میں ایسے افراد کی کوئی سزا مقرر نہیں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوانین کو بہتر بنانے کے بعد ان پر عملدرآمد اور موثر تحقیقات ہی سے ایسے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

شریک چیئرپرسن ایچ آر سی پی عظمی’ نورانی کے خیال میں اس قسم کے واقعات کے تدارک کے لئے معاشرے میں محض قوانین کے نفاذ سے معاملہ سلجھ نہیں جاتا بلکہ اس کے لئے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے جس کے بغیر قوانین کا اطلاق نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئے پولیس افسران کی تربیت اور پھر میڈیا کے ذریعے ایسے واقعات کو پیش کرنے کے ساتھ اس کے اثرات اور قانون سے متعلق آگہی بھی ضروری ہے۔

Previous Post

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا معاملہ طے ہو جائے گا، ڈاکٹر نورالحق قادری

Next Post

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طرف سے غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

Related Posts

’’اصل ریاستِ مدینہ وہ تھی جناب ! یہ نہیں ‘‘
Qudrat News

’’اصل ریاستِ مدینہ وہ تھی جناب ! یہ نہیں ‘‘

13 سیکنڈز ago
بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو محدود کر کے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں، وزیر خارجہ
Abb Takk News

برطانوی پارلیمنٹیرینز نے بھارت کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی، وزیر خارجہ

8 منٹ ago
واشنگٹن ڈی سی میں سڑکیں بند، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات
VOA News

واشنگٹن ڈی سی میں سڑکیں بند، ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات

1 گھنٹہ ago
خواتین پر جنسی، معاشی، نفسیاتی دباؤ ڈالنے پر 5 سال قید کی سزا کا بل منظور
Geo News

خواتین پر جنسی، معاشی، نفسیاتی دباؤ ڈالنے پر 5 سال قید کی سزا کا بل منظور

1 گھنٹہ ago
فردوس عاشق اعوان کا پناہ گاہ کا دورہ، بزرگ شہری آبدیدہ ہوگیا
Abb Takk News

اپوزیشن پر مایوسی کی دھند چھاچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

2 گھنٹے ago
عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 2500 کر دی گئی
VOA News

عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 2500 کر دی گئی

3 گھنٹے ago
Load More
Next Post
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طرف سے غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طرف سے غیر ملکی اقامہ ہولڈرز کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 16th 2021, ہفتہ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • اتوار 17
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information