• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
پیر, 25 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین VOA News

فائرنگ کے مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک، 60 زخمی

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, تازہ ترین
1 min read
0 0
0
فائرنگ کے مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک، 60 زخمی
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویب ڈیسک — 

امریکہ میں یومِ آزادی کی تعطیلات کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو کم عمر بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات آبادی کے اعتبار سے امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں ہفتے اور اتوار کو پیش آئے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ہفتے کو یومِ آزادی تھا جس کے سلسلے میں ویک اینڈ پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں۔

شکاگو میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک سات سالہ بچی اور ایک نو عمر لڑکا بھی شامل ہیں۔ شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 59 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتے کو شہر کے علاقے اینگل وڈ میں چار افراد نے ایک گلی میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

شکاگو میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ آسٹن کے علاقے میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے ایک سات سالہ بچی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ بچی اپنے گھر کے احاطے میں کھڑی تھی جب کار سوار حملہ آوروں نے اسے گولی ماری۔

شہر میں ہفتہ اور اتوار کو فائرنگ کے دیگر واقعات میں آٹھ افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ ایک مقامی اخبار ‘شکاگو سن ٹائمز’ نے پولیس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک جب کہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریاست کی گرین ول کاؤنٹی کے شیرف ہوبرٹ لوئس نے بتایا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دو بجے کے وقت مسلح افراد نے ایک نائٹ کلب کے اندر فائرنگ کی۔ شیرف کے مطابق فائرنگ کے وقت کلب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور وہاں کوئی کانسرٹ جاری تھا۔

خیال رہے کہ جنوبی کیرولائنا امریکہ کی ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جسے روکنے کے لیے ریاست میں بڑے اجتماعات اور 50 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔ لیکن حکام نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ جس کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہاں فائرنگ کے وقت 200 کے قریب لوگ موجود تھے۔

جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہینری مک ماسٹر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ریاست میں بڑے اجتماعات پر پابندی برقرار ہے اور جو نائٹ کلبز ان احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

فائرنگ کے واقعے میں اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ پولیس حکام نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ انہیں دو لوگوں پر شبہ ہے لیکن ان افراد کے نام یا شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والے دو افراد میں سے ایک کی عمر 23 برس تھی اور دوسرے کی 51 برس تھی جو اسی نائٹ کلب کا سیکیورٹی گارڈ تھا۔

Previous Post

‘مسافروں کا تحفظ ہوگا تو قومی ایئر لائن کی نیک نامی ہوگی’

Next Post

عالمی وبا سے جان چھٹی نہیں کے ڈینگی کے وار ہوگئے تیار، افسوسناک صورتحال جانئے

Related Posts

لانگ مارچ ضرور ہو گا اور اس میں اب زیادہ دیر نہیں ہے، مریم نواز
Such News

لانگ مارچ ضرور ہو گا اور اس میں اب زیادہ دیر نہیں ہے، مریم نواز

39 منٹ ago
پاکستانی نژاد امریکی صائمہ محسن پہلی مسلمان وفاقی پراسیکیوٹر مقرر
VOA News

پاکستانی نژاد امریکی صائمہ محسن پہلی مسلمان وفاقی پراسیکیوٹر مقرر

48 منٹ ago
ثناء خان کو بڑھتے وزن کی فکر ستانے لگی
Geo News

ثناء خان کو بڑھتے وزن کی فکر ستانے لگی

55 منٹ ago
پاک افغان سرحد پر خواتین کے لیے علیحدہ راستہ مختص –
Ary News

پاک افغان سرحد پر خواتین کے لیے علیحدہ راستہ مختص –

1 گھنٹہ ago
ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں
Royal News

ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں

2 گھنٹے ago
کھوکھر پیلس گرانے کیلئے آپریشن لیکن سرکاری ملازمین کو کھانا کس نے پیش کیا؟ ایسا انکشاف کہ حکومت بھی شرمسار ہوجائے
Qudrat News

کھوکھر پیلس گرانے کیلئے آپریشن لیکن سرکاری ملازمین کو کھانا کس نے پیش کیا؟ ایسا انکشاف کہ حکومت بھی شرمسار ہوجائے

2 گھنٹے ago
Load More
Next Post
عالمی وبا سے جان چھٹی نہیں کے ڈینگی کے وار ہوگئے تیار، افسوسناک صورتحال جانئے

عالمی وبا سے جان چھٹی نہیں کے ڈینگی کے وار ہوگئے تیار، افسوسناک صورتحال جانئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 25th 2021, پیر
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • منگل 26
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 27
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 28
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 29
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 30
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 31
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information